حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ
أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ
أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى
اللَّهَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے میری اطاعت کی اس
نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی" ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ،
(تحفة الأشراف ۱۲۴۷۷، ۱۲۵۴۷)، الحدیث أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد ۱۰۹ (۲۹۵۷)، الأحکام ۱ (۷۱۳۷)، صحیح
مسلم/الإمارة ۸ (۸۱۳۵)، سنن
النسائی/البیعة ۲۷ (۴۱۹۸)، مسند احمد (۲/۲۴۴، ۲۵۲، ۲۷۰، ۳۱۳، ۳۴۲، ۴۱۶، ۴۶۷) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے حدیث نمبر: ۲۸۵۹)
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا
کہ رسول اکرم ﷺ کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ ہی کی اطاعت ہے، اور ان کی نافرمانی
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «من يطع الرسول
فقد أطاع الله» " جو اطاعت کرے رسول کی وہ اطاعت کر چکا اللہ کی " (سورة
النساء: 80)۔